Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

شیو موگا میں ہوائی اڈّے سے تجارت اورکنکٹی وٹی میں اضافہ ہوگا اورسیاحت کو فروغ حاصل ہوگا:وزیراعظم


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہاہے کہ کرناٹک  کے شہر شیوموگا میں ہوائی اڈّے سے تجارت اورکنکٹی وٹی یعنی رابطوں میں اضافہ ہوگا اورسیاحت کو فروغ  حاصل ہوگا۔ جناب مودی نے شیوموگا حلقے سے رکن پارلیمنٹ جناب بی وائی رگھویندر کے سلسلہ وار  ٹوئیٹس کے جواب میں یہ بات کہی۔ اپنے سلسلے وار ٹوئیٹس میں جناب رگھو یندر نے مطلع کیاہے کہ شیوموگا کے مقام پر ایک ہوائی اڈّے کا خواب ، حقیقت کی شکل اختیارکررہاہے ۔ شیوموگا ہوائی اڈہ کو ، محض ایک ہوائی اڈہ کے طورپرنہیں بلکہ اسے ملناڈ خطے کے کایاپلٹ کی جانب سفرکے ایک  دروازے کے طورپرقائم کیاجائے گا۔

وزیراعظم  نے کرناٹک  میں جلد تعمیرہونے والے شیوموگاہوائی اڈّے کے بارے میں  ٹوئیٹ کیا:

‘‘شیوموگا میں ہوائی اڈّے سے تجارت اور کنکٹی وٹی  میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔’’

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2030