Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم  نے گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا

وزیر اعظم  نے گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گورکھپور سانسد کھیل مہاکمبھ سے خطاب

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فتح اور شکست کھیل کے میدان کےعلاوہ زندگی کا بھی حصہ ہیں اور کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے جیت کا سبق سیکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیل کا جذبہ مستقبل میں تمام کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے گا۔

کھیل مہاکمبھ کی قابل ستائش اور متاثر کن پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پینٹنگ، لوک گیت، لوک رقص اور طبلہ بانسری وغیرہ کے فنکاروں نے بھی اس مقابلے میں  کُشتی، کبڈی اور ہاکی جیسے کھیلوں کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں کا ہنر ہو یا موسیقی کا فن، ان کی روح اور  توانائی سب ایک جیسی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی روایات اور لوک فن کی شکلوں کو آگے لے جانے کی اخلاقی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ جناب روی کشن شکلا کی بطور آرٹسٹ  شراکت کو نوٹ کرتے ہوئے انہیں اس تقریب کے انعقاد کے لئے مبارکباد دی۔

سانسد کھیل مہاکمبھ  میں یہ تیسرا پروگرام ہے جس میں وزیر اعظم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شرکت کی۔ انہوں نے اس خیال کا اعادہ کیا کہ اگر ہندوستان کو دنیا میں کھیلوں کی طاقت بننا ہے تو نئے طریقے اور نظام سامنے لانے ہوں گے۔ وزیراعظم نے ذہانت کو فروغ دینے کے لیے مقامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اور کہا کہ علاقائی سطح پر ہونے والے مقابلے نہ صرف مقامی ذہانت کو نکھارتے ہیں بلکہ پورے خطے کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سانسد کھیل مہاکمبھ ایک ایسا ہی نیا راستہ ہے اور ایک نیا نظام ہے۔

وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اولین گورکھپور کھیل مہاکمبھ  میں جہاں 20,000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا وہیں یہ تعداد اب 24,000 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 9,000 کھلاڑی خواتین ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کھیل مہاکمبھ میں ہزاروں نوجوان چھوٹے شہروں یا دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ سانسد کھیل مہا کمبھ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے والا ایک نیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمر سے قطع نظر ہر ایک کے اندر یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ فٹ رہے۔ اس زمانے کو یاد کرتے ہوئے جب اسپرٹس اور کھیل  گاؤں کے میلوں کا حصہ ہوا کرتے تھے جہاں اکھاڑوں میں مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا تھا وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ تمام پرانے نظام کو زوال سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے اسکولوں میں پی ٹی پیریڈز کا بھی ذکر کیا جنہیں اب محض وقت گزاری کا وقفہ سمجھا جا رہا ہے اور کہا کہ یہ وہ اسباب تھے جن کی وجہ سے ملک کھیلوں میں تعاون کرنے والوں کی تین سے چار نسلوں سے محروم ہو گیا۔ ٹی وی پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں کے حوالے سے جن میں چھوٹے شہروں کے بہت سے بچے شرکت کرتے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں بہت سی چھپی ہوئی صلاحیتیں ہیں اور کھیلوں کی دنیا میں ملک کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں سانسد کھیل مہاکمبھ  کا بہت بڑا رول ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ سینکڑوں اراکین پارلیمنٹ ملک میں کھیلوں کے ایسے مقابلوں کا انعقاد کر رہے ہیں جہاں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترقی کے مواقع مل رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے کھلاڑی ریاستی اور قومی سطح پر کھیلنے کے لیے جائیں گے اور اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے تمغے بھی جیتیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سانسد کھیل مہاکمبھ نے کھیلوں کے مستقبل کے عظیم انفراسٹرکچر کی مضبوط بنیاد رکھا ہے۔

گورکھپور میں علاقائی کھیلوں کے اسٹیڈیم کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے چھوٹے شہروں میں مقامی سطح پر کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گورکھپور کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے 100 سے زیادہ کھیل کے میدان بھی بنائے گئے ہیں اور چوری چورا میں ایک منی اسٹیڈیم بھی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کی دیگر سہولیات کے علاوہ کھیلو انڈیا موومنٹ کے تحت کھلاڑیوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک ایک جامع بصیرت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اس سال کے بجٹ پرروشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے مطلع کیا کہ کھیل کی وزارت کا بجٹ 2014 کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوئے  کہ ملک میں بہت سے جدید اسٹیڈیم بنائے جا رہے ہیں ٹاپس (ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم) پر روشنی ڈالی جہاں کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے لاکھوں روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا اور یوگا جیسی مہمات کا بھی ذکر کیا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک نے جوار کو سری انا کی شناخت دی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ جوار اور باجرہ جیسے موٹے اناج سپر فوڈز کے زمرے میں آتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان مہمات میں شامل ہوں اور  اس قومی مشن کی قیادت کریں۔

وزیر اعظم نے خطاب کے اختتام پر کہا کہ آج اولمپکس سے لے کر دوسرے بڑے ٹورنامنٹس تک آپ لوگوں جیسے نوجوان کھلاڑی ہی تمغے جیتنے کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نوجوان اپنی کامیابیوں کی چمک سے چمکتے دمکتے رہیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورکھپور کی نمائندگی کرنے والے پارلیمانی رُکن جناب روی کشن شکلا بھی موجود تھے۔

*****

U.No: 1745

ش ح۔رف۔س ا