Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  نے مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے لوگوں کو وہاں عنقریب تعمیر کئے جانےوالے ہوائی اڈے کے لئے مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں عنقریب تعمیر کئے جانے والے ہوائی اڈے کے لئے وہاں کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ جناب مودی نے کہاکہ اس ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ ہی ، ریوا اوراس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی زندگی زیادہ آسان  ہوجائے گی ۔

ریوا کے رکن پارلیمنٹ  جناب جناردھن مشرا کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘بہت بہت مبارکباد ۔ اس ہوائی اڈے کی تعمیر سے ریوا اورآس پاس کے لوگوں کی زندگی آسان ہوگی اوروہ تیزی سے ہورہی ترقی کے ساتھ جڑجائیں گے ۔’’

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1728