آج ترکی میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات کی روشنی میں، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے فوری امدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت کے تال میل کے ساتھ این ڈی آر ایف کی تلاش اور بچاؤ ٹیموں اور طبی ٹیموں کو امدادی سامان کے ساتھ فوری طور پر روانہ کیا جائے گا۔
100 اہلکاروں پر مشتمل این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں ، خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ضروری سا ز و سامان کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے واسطے زلزلہ سے متاثرہ علاقے کے لیے ہوائی جہاز سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور ضروری ادویات کے ساتھ ۔ طبی ٹیموں کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ امدادی سامان جمہوریہ ترکی کی حکومت اور انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے اور استنبول میں قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے تال میل کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔
میٹنگ میں کابینہ سکریٹری، وزارت داخلہ، این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایف، دفاع، وزارت خارجہ ، شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-1268