وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں گُنداوَلی میٹراسٹیشن سے موگرا اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کیا۔ انہوں نے ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبلیٹی کارڈ (ممبئی 1) کا آغاز بھی کیا اور اس موقع پر منعقد میٹرو فوٹو نمائش اور 3 ڈی ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے میٹرو کے اپنے سفر کے دوران طلبا ، یومیہ سفر کرنے والے افراد اور میٹرو کی تعمیر کرنے والے شرم جیویوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا :
’’ وزیراعظم نریندر مودی ممبئی میں میٹرو پر سوار‘‘
PM @narendramodi on board the Metro in Mumbai. pic.twitter.com/nE03O7nDmW
— PMO India (@PMOIndia) January 19, 2023
اس سے پہلے دن میں ، وزیراعظم نے ممبئی میٹرو ریل لائنز 2 اے اور 7 کو قوم کے نام وقف کیا ، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گندے پانی کو پھر سے قابل استعمال بنانے سے متعلق 7 پلانٹس کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔20ہندو ہردیہ سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے آپلا دواخانوں کا افتتاح کیا اور ممبئی میں تقریباً 400 کلومیٹر سڑکوں کو کنکریٹ پر مبنی پکا بنانے کے پروجیکٹ کا آغاز کیا۔
پس منظر
وزیراعظم نے ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ (ممبئی 1) کا آغاز کیا۔ یہ ایپ سفر میں سہولت پیدا کرے گا۔ اسے میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی دروازوں پر دکھایا جاسکے گا اور یہ یوپی آئی کے ذریعہ ٹکٹ خریدنے کی غرض سے ڈیجیٹل ادائیگی میں بھی معاونت کرے گا۔ نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ (ممبئی 1) کو شروع میں میٹرو کوریڈورس (راہداریوں ) میں استعمال کیا جائے گا اور لوک ٹرینوں اور ان کے ساتھ ساتھ بسوں سمیت سرکاری ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع میں بھی اس کے استعمال میں توسیع کی جاسکے گی۔ یومیہ مسافروں کو کئی طرح کے کارڈس یا نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، این سی ایم سی کارڈ کی بدولت جلد اور کسی رابطہ کے بغیر، ڈیجیٹل لین دین کئے جاسکیں گے، اور اس طرح خوش اسلوبی کے تجربہ کے ساتھ یہ پورا عمل آسان ہوجائے گا۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 657)
PM @narendramodi on board the Metro in Mumbai. pic.twitter.com/nE03O7nDmW
— PMO India (@PMOIndia) January 19, 2023
On board the Metro, which will boost ‘Ease of Living’ for the people of Mumbai. pic.twitter.com/JG4tHwAAXA
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2023