Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے کولکاتا کے جوکا میں واقع نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر، سینی ٹیشن اینڈ کوالٹی کا نام بدل کر ’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوشن آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ایس پی ایم- نواس)‘ کیے جانے کو بعد از افتتاح منظوری دی


عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کولکاتا کے جوکا میں واقع نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر، سینی ٹیشن اینڈ کوالٹی کا نام بدل کر ’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوشن آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ایس پی ایم- نواس)‘ کیے جانے کو بعد از افتتاح منظوری دی ہے۔

اس ادارہ کو کولکاتا، مغربی بنگال کے جوکا، ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر 8.72 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارہ کا تصور تربیتی پروگراموں کے ذریعے صحت عامہ کی انجینئرنگ، پینے کا پانی اور صفائی کے شعبہ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صلاحیتیں تیار کرنے والے ایک اہم ادارہ کے طور پر کیا گیا ہے۔ ان صلاحیتوں کا تصور نہ صرف سووچھ بھارت مشن اور جل جیون مشن کے نفاذ میں لگی صف اول کی افرادی قوت کے لیے کیا گیا ہے، بلکہ دیہی اور شہری دونوں سطحوں کے مقامی اداروں کے نمائندوں کے لیے بھی کیا گیا ہے۔  اسی کے مطابق ٹریننگ انفراسٹرکچر، آر اینڈ ڈی بلاک اور ایک رہائشی احاطہ سمیت مناسب بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ اس ادارہ میں تربیت کی سہولت کے لیے واٹر سینی ٹیشن اور ہائی جین (واش) ٹیکنالوجیوں کے عملی اور چھوٹے ماڈل بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی مغربی بنگال کے سب سے قابل سپوتوں میں سے ایک اور قومی اتحاد میں سر فہرست، صنعت کاری کے لیے حوصلہ کا باعث اور ایک مشہور دانشور اور ماہر تعلیم تھے۔ وہ کولکاتا یونیورسٹی کے سب سے کم عمر کے وائس چانسلر بھی تھے۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر اس ادارہ کا نام رکھا جانا  تمام متعلقین کو حوصلہ فراہم کرے گا کہ وہ ڈاکٹر مکھرجی کی ایمانداری، اتحاد کی قدروں کو اپنائیں اور ادارہ کے کام کاج کو انجام دینے میں  اخلاقیت کو اپناتے ہوئے انہیں حقیقی عزت بخشیں۔ دسمبر، 2022 میں وزیر اعظم کے ذریعے اس ادارہ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 347