Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بہترین اوریجنل گانے ‘ناٹو ناٹو’ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر  آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہترین اوریجنل گانے ’ناٹو ناتو‘ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آر آر آر مووی کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

“ایک بہت ہی خاص کامیابی! ایم ایم کیراوانی، پریم رکشیت، کالا بھیروا، چندربوز، راہل سپلی گنج کو مبارکباد۔ میں ایس ایس راجامولی، جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور آر آر آر مووی کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس باوقار اعزاز نے ہر ہندوستانی کو بے حد فخر کے جذبے سے سرشار کیا ہے’’۔

 

 

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.341