وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں 17 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے موقع پر گیانا کوآپریٹو ریپبلک کے صدر ایچ ای ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ صدر عرفان علی 8-14 جنوری 2023 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور 17ویں پی بی ڈی میں مہمان خصوصی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکنالوجی اور اختراعات اور دفاعی تعاون میں تعاون سمیت متعدد امور پر جامع بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور گیانا کے لوگوں کے درمیان 180 سال پرانی تاریخی دوستی کو یاد کیا اور انہیں مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
صدر عرفان علی صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے، اور 10 جنوری 2023 کو اختتامی اجلاس اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 11 جنوری کو اندور میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 میں بھی شرکت کریں گے۔
صدر علی اندور کے علاوہ دہلی، کانپور، بنگلور اور ممبئی بھی جائیں گے۔
****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-261
PM @narendramodi met President @DrMohamedIrfaa1 of Guyana in Indore on the sidelines of the Pravasi Bharatiya Divas.
— PMO India (@PMOIndia) January 9, 2023
They deliberated on ways to further the bilateral cooperation in diverse sectors including energy, healthcare, defence, infrastructure and technology. pic.twitter.com/U2vdqyPQwY
Glad to have met President @DrMohamedIrfaa1 in Indore earlier today. We talked about deepening ties in key sectors like health, technology, infrastructure and more.