Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آنجہانی کیسری ناتھ ترپاٹھی کے انتقال  پر اظہار تعزیت کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے سابق گورنر آنجہانی کیسری ناتھ ترپاٹھی ، جنھوں نے مختصر مدت کے لئے بہار ، میگھالیہ اور میزورم کے گورنر کے طور پر بھی اضافی چارج سنبھالا تھا، کے انتقال پر گہرےرنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے  یوپی  میں بی جے پی کی تشکیل  میں کلیدی کردار ادا کیا اور ریاست کی ترقی کے لئے سخت محنت کی۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘آنجہانی کیسری ناتھ ترپاٹھی جی  اپنی خدمات اور دانشمندی  کے لئے قابل احترام شخصیت تھے۔ آئینی معاملوں  پر انھیں عبور حاصل تھا۔ انھوں نے یوپی میں بی جے پی کی تشکیل  میں کلیدی کردار ادا کیا  اور  ریاست کی ترقی کے لئے سخت جدوجہد کی۔سوگوار کنبے اور ان کے مداحوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اوم شانتی۔’’

******

ش ح۔ ن ر 

U NO:220