Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈونی پولو ہوائی اڈے کے اضافے کے ساتھ اروناچل پردیش میں سیاحت کے فروغ کا وژن پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایٹا نگر میں ڈونی پولو ہوائی اڈے کے اضافے کے ساتھ اروناچل پردیش میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کا وژن پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں دکھائے گئے دلکش مناظر کی بھی ستائش کی۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا:

“بہت حسین منظر ہے! اور، نئے ہوائی اڈے اور پروازوں کے اضافے کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ لوگ بہ آسانی اروناچل پردیش جاسکیں گے اور وہاں کی گرم جوشی و مہمان نوازی کا تجربہ کرسکیں گے۔”

***

(ش حع اع ر)

U. No. 13131