Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے پی ایس ایل وی سی 54 مشن کے کامیاب آغاز پر اسرو اور این ایس آئی ایل کو مبارکباد دی


نئی دلی، 26نومبر، 2022/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی 54 مشن کو کامیاب طریقے سے خلاء میں بھیجے جانے پر اسرو اور این ایس آئی ایل کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے اس لانچ میں شامل تمام کمپنیوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’پی ایس ایل وی سی 54 مشن کے کامیاب لانچ پر @ اسرو اور این ایس آئی ایل کو مبارکباد۔ ای او ایس – 06 سیٹلائٹ ہمارے سمندری وسائل کے بہتر استعمال میں مدد کرے گا۔‘‘

’’بھارتی کمپنیوں @ پیکسل اسپیس اور  @ دھروا اسپیس کی جانب سے 3 سیٹلائٹس کا لانچ ایک نئے دور کے آغاز کی خوشخبری سناتا ہے، جہاں خلائی ٹیکنالوجی میں بھارتی صلاحیت کو مکمل طور پر اظہار کیا جا سکتا ہے۔ تمام کمپنیوں اور اس لانچ میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد۔‘‘

 

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                                 

U – 12993