Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم 22 نومبر کو نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کوتقریباً 71 ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے


روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  صبح ساڑھے دس بجے نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقریباً 71 ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم تقرری پانے والے ان امیدواروں سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلا، روزگارپیدا کرنے کے مواقع کو اعلی ترجیح دینے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔توقع ہے کہ روزگار میلا مزید روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک کارگر وسیلے کے طور پر کام کرےگا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں با معنی مواقع فراہم کرےگا جس سے وہ براہ راست قومی ترقی میں شرکت کرسکیں گے۔اس سلے پہلے اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقرری نامے سونپے گئے تھے۔

نئےتقرری پانے والوں کو تقرری ناموں کی فیزیکل کاپیز گجرات اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر ملک بھر کے 45 مقامات پر سونپی جائے گی ۔اس سے پہلے بھرتی کی گئی پوسٹوں کے زمروں کے علاوہ اساتذہ ،لیکچرارز ، نرسز ، نرسنگھ آفیسرس،ڈاکٹر حضرات ،دوا ساز ،ریڈیو گرافر اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی پوسٹ اسامیوں کو بھی پُر کیا جارہا ہے۔مختلف سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف ) میں وزارتی داخلہ کی جانب سے پوسٹوں کی ایک بڑی خاطر خواہ تعدا د بھی پُر کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ موڈیولس مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر پانے والے سبھی امیدواروں کے لئے ایک آن لائن آریئنٹیشن کورس ہے ۔اس میں سرکاری ملازمین کام کی جگہ کے آداب ، طور طریقے اور یکجہتی کے لئے ضابطہ اخلاق شامل ہوگا۔اس کے علاوہ انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر فوائد اور بھتے بھی شامل ہوں گےجو انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے  رولس میں آسانی سے منتقل ہونے میں مدد کریں گے۔وہ اپنی معلومات ہنر مندی اور صلاحیت بڑھانے کے لئے igotkarmayogi.gov.in پلیٹ فارم پر دوسرے کورسز کے امکانات کا پتہ لگانے کا بھی موقع حاصل کرسکیں گے۔

***********

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.12762