Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ برطانیہ کے وزیر اعظم محترم رشی سونک کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ دونوں قائدین کے درمیان پہلی میٹنگ تھی۔ وزیر اعظم  نے وزیر اعظم سونک کو عہد سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں قائدین نے تفصیلی بھارت – برطانیہ جامع کلیدی شراکت داری کے لیے روڈ میپ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے جی20 اور دولت مشترکہ سمیت باہمی اور کثیر جہتی فورموں میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خصوصی اہمیت کی ستائش کی۔

اس ملاقات کے دوران آپسی تعاون کے اہم شعبوں جیسے کاروبار، نقل و حرکت، دفاع  اور سلامتی پر تبادلہ خیالات کیےگئے۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12596