Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے میزورم میں پتھر کی کان کے بیٹھ جانے سے ہونے والے جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میزورم میں پتھر نکالنے والی ایک کان کے بیٹھ جانے سے ہونے والے جانی اتلاف پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے حادثے کے متاثرین کے لئے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے معاوضہ کی رقم دئے جانے کا اعلان بھی کیا ۔

وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا:

’’میری ہمدردیاں میزورم میں پتھر کی کان کے بیٹھ جانے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،جنہوں نے اپنے اعزا کو کھودیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے ورثاکودو –دو لاکھ روپے کی رقم وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دی جائے گی ۔زخمی ہونے والے ہر ایک فرد کو 50 ہزار روپے دئے جائیں گے۔‘‘

 

 

***********

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.12574