وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔
وزیر اعظم کے ذریعہ ورچووَل طریقہ سے جاری کیے گئے لوگو، تھیم ذیل میں دیے گئے ہیں:
لوگو اور تھیم کی وضاحت:
جی 20 کا لوگو بھارت کے قومی پرچم کے زندہ رنگوں – زعفرانی، سفید اور ہرا، اور نیلا – سے ترغیب یافتہ ہے ۔ اس میں بھارت کے قومی پھول کمل کے ساتھ زمین کو جوڑا گیا ہے، جو چنوتیوں کے درمیان ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ زمین زندگی کے تئیں بھارت کے کرہ ٔ ارض دوست نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی علامت ہے ۔جی 20 لوگو کے نیچے دیوناگری رسم الخط میں ’’بھارت‘‘ لکھا ہے۔
لوگو ڈیزائن کے لیے منعقدہ ایک کھلے مقابلے کے دوران موصول ہوئی تجاویز کے عناصر کو اس لوگو میں شامل کیا گیا ہے۔ مائی گو پورٹل پر منعقدہ اس مقابلے کو 2000 سے زائد داخلوں کے ساتھ زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ یہ جی 20 کی بھارت کی صدارت کے دوران عوامی شراکت داری کی وزیر اعظم کی تصوریت سے ہم آہنگ ہے۔
بھارت کی جی 20 کی صدارت کا عنوان – ’’وسودھیو کٹمب کم‘‘ یا ’’ایک کرۂ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘- مہا اُپ نِشد کے قدیم سنسکرت صحیفے سے لیا گیا ہے۔ لازمی طور پر، یہ مضمون زندگی کی تمام اقدار – انسان، جانور، پیڑ پودے ، جراثیم – اور زمین پر اور وسیع کائنات میں ان کے باہمی تعلق کی تصدیق کرتا ہے۔
یہ تھیم انفرادی طرز حیات کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کی سطح پر، اپنے متعلقہ، ماحولیاتی طور پر پائیدار اور ذمہ دار متبادلوں کے ساتھ ’لائف‘ (طرز حیات برائے ماحولیات) پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تغیراتی اقدامات کیے جاتے ہیں اور نتیجتاً ایک صاف ستھرا، سبز اور نیلگوں مستقبل یقینی ہوتا ہے۔
لوگو اور تھیم مل کر بھارت کی جی 20 کی صدارت کے تعلق سے ایک مضبوط پیغام دیتے ہیں، جو دنیا میں سبھی کے لیے مبنی بر انصاف مساوی ترقی کے لیے ایک پائیدار، جامع، ذمہ دار اور مبنی بر شمولیت انداز میں کوشش کر رہا ہے، وہ بھی ایسی صورتحال میں جب ہم ہنگامہ خیز دور سے گزر رہے ہیں۔ یہ لوگو اور تھیم ہماری جی 20 کی صدارت کے لیے ایک منفرد بھارتی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو اپنے آس پاس کے ایکو نظام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے جینا سکھاتا ہے۔
بھارت کے لیے جی 20 کی صدارت ’’امرت کال‘‘ کے آغاز کی بھی علامت ہے۔ یہ ’’امرت کال‘‘ 15 اگست 2022 کو اس کی آزادی کی 75ویں سالگرہ سے شروع ہوکر اس کی آزادی کے 100ویں برس تک کی 25 برس کی مدت پر مشتمل ہے اور ایک مستقبل پر مبنی، خوشحال، مبنی بر شمولیت اور ترقی یافتہ معاشرہ، جس کی بنیاد میں انسان پر مرتکز نقطہ نظر ہو، کی جانب آگے بڑھنے والا سفر ہے۔
جی 20 ویب سائٹ
وزیر اعظم کے ذریعہ بھارت کی جی 20 کی صدارت کی ویب سائٹ www.g20.in کا آغاز بھی کیا گیا۔ یہ ویب سائٹ یکم دسمبر 2022، جس دن بھارت جی 20 کی صدارت کا عہدہ اختیار کرے گا، کو جی 20 کی صدارت کی ویب سائٹ www.g20.in پر بلارکاوٹ منتقل ہو جائے گی۔ جی 20 اور لاجٹکس انتظامات کے بارے میں اہم معلومات کے علاوہ، اس ویب سائٹ کا استعمال جی 20 سے متعلق معلومات کے ذخیرے اور خدمت کے لیے بھی کیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ میں شہریوں کے لیے سجھاؤ پیش کرنے کا ایک سیکشن بھی شامل ہے۔
جی 20 ایپ:
ویب سائٹ کے علاوہ، اینڈرائڈ اور آئی او ایس، دونوں پلیٹ فارموں پر ایک موبائل ایپ ’’جی 20 انڈیا‘‘ جاری کی گئی ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12330
India will assuming the G20 Presidency this year. Sharing my remarks at the launch of G20 website, theme and logo. https://t.co/mqJF4JkgMK
— Narendra Modi (@narendramodi) November 8, 2022
India is set to assume G20 Presidency. It is moment of pride for 130 crore Indians. pic.twitter.com/i4PPNTVX04
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
G-20 का ये Logo केवल एक प्रतीक चिन्ह नहीं है।
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
ये एक संदेश है।
ये एक भावना है, जो हमारी रगों में है।
ये एक संकल्प है, जो हमारी सोच में शामिल रहा है। pic.twitter.com/3VuH6K1kGB
The G20 India logo represents 'Vasudhaiva Kutumbakam'. pic.twitter.com/RJVFTp15p7
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
The symbol of the lotus in the G20 logo is a representation of hope. pic.twitter.com/HTceHGsbFu
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
आज विश्व में भारत को जानने की, भारत को समझने की एक अभूतपूर्व जिज्ञासा है। pic.twitter.com/QWWnFYvCms
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
India is the mother of democracy. pic.twitter.com/RxA4fd5AlF
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
हमारा प्रयास रहेगा कि विश्व में कोई भी first world या third world न हो, बल्कि केवल one world हो। pic.twitter.com/xQATkpA7IF
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022
One Earth, One Family, One Future. pic.twitter.com/Gvg4R3dC0O
— PMO India (@PMOIndia) November 8, 2022