Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پی ایم نے بیتول، ایم پی میں ایک حادثےمیں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بیتول میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضہ کی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛

‘‘بیتول، ایم پی میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی  کے لئے دعا ہے ۔  پی ایم این آر ایف کی طرف سے  جاں بحق ہونے والے  افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی معاوضہ کی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے’’: وزیراعظم

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13003