Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹہ نگر میں ہولونگی کی گرین فیلڈ ایئر پورٹ کا نام ’’ڈونئی پولو ایئر پورٹ، ایٹہ نگر’’ کرنے کو منظوری دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ایٹہ نگر کے ہولونگی مقام پر گرین فیلڈ ایئرپورٹ کا نام ‘‘ڈونئی پولو ایئرپورٹ، ایٹہ نگر’’  کرنے کو منظوری دی ہے۔
اروناچل پردیش  کی حکومت نے ہوائی اڈے کا نام ‘‘ڈونئی  پولو ایئرپورٹ، ایٹہ نگر ’’رکھنے کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔ یہ نام ریاست کی مالا مال روایات اور وراثت کا عکاس ہے، کیونکہ اس سے سورج (ڈونئی) اور چاند ( پولو) سے ریاست کے عوام کی عقیدت کا اظہار ہوتا ہے۔
حکومت ہند نے جنوری 2019میں ہولونگی گرین فیلڈ ایئر پورٹ کے فروغ کے لئے‘‘ اصولی طور پر ’’ منظوری دی تھی۔ یہ پروجیکٹ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی مدد سے 646 کروڑ روپے کی لاگت سے چلایا جا رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا