Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اسمرتی وَن گجرات کی قوت کی سرگزشت بیان کرتا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ عوام 2001 کے زلزلے میں افسوسناک طور پر اپنی زندگیاں گنواچکے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسمرتی ون کا دورہ کر رہے ہیں۔

گجرات انفارمیشن کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اسمرتی وَن ان لوگوں کے لیے ایک خراج عقیدت ہے جنہوں نے 2001 کے زلزلے میں افسوسناک طور پر اپنی زندگیاں گنوادیں۔ یہ گجرات کی قوت کی سرگزشت بھی بیان کرتا ہے۔ آنے والے مہینے کچھ کا دورہ کرنے کے لیے بہترین ہوں گے۔ رَن اُتسو کے ساتھ ساتھ اب ہمارے پاس اسمرتی وَن بھی ہے۔‘‘

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11422