Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ملائم سنگھ یاد و کی وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیاہے


وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے  سرکردہ سیاست داں ، جناب ملائم سنگھ یاد و کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہاکہ جناب ملائم سنگھ یادو نے عوام کی تندہی سے خدمت کی  اورلوک نائک جے پی اورڈاکٹررام  منوہرلوہیا کے نظریات کو عام کرنے کے تئیں اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔ وزیراعظم جناب مودی نے اُس دور کو یاد کیا جب جناب یادو ملک کے وزیردفاع تھے اورانھوں نے ایک  زیادہ مضبوط بھارت کے لئے کام کیاتھا۔ جناب یادو کےساتھ اپنی نزدیکی وابستگی کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وہ ہمیشہ میرے خیالات سننے کے منتظررہتے تھے ۔ اس موقع پروزیراعظم نے جناب یادو کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے فوٹوگراف بھی جاری کئے ۔ وزیراعظم نے جناب یادو کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔

سلسلہ وارٹوئیٹ میں وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘جناب ملائم سنگھ یادو ایک جاذب نظراورغیرمعمولی شخصیت کے مالک تھے ۔ انھیں ایک ایسے منکسرالمزاج اورزمین سے جڑے لیڈرکے طورپر بہت پسندکیاجاتاتھا، جولوگوں کے مسائل کے تئیں حساس تھے۔ انھوں نے تندہی کے ساتھ لوگوں  کی خدمت کی اورلوک نائک جے پی اورڈاکٹررام منوہرلوہیا کے خیالات ونظریات کو مقبول بنانے کے تئیں اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔’’

‘‘ملائم سنگھ یادو جی نے اترپردیش اورملکی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انھو ں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لئے ایک کلیدی فوجی  کاکردارنبھایا۔ وزیردفاع کی حیثیت سے انھوں نے بھارت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کیا۔ پارلیمنٹ میں ان کا اظہارخیال بصیرت افروز ہوتاتھا اورانھوں نے قومی مفاد کوآگے لے جانے پرزوردیاتھا۔’’

‘‘جب ہم اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے تو اس دوران ملائم سنگھ یادو جی کے ساتھ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔ یہ قریبی تعلقات جاری رہے اور میں ہمیشہ  ان کے خیالات ونظریات سننے کا منتظررہتاتھا۔ان کے انتقال سےمجھے بہت دکھ ہواہے ۔ ان کے اہل خانہ اور ان کے لاکھوں حامیوں سے تعزیت ۔اوم شانتی ۔’’

 

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11226