Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی کُلّو دسہرہ میں شرکت

وزیر اعظم کی کُلّو دسہرہ میں شرکت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے کُلّو کے ڈھال پور گراؤنڈ میں کُلّو دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

وزیراعظم کی آمد پر ان کا استقبال کیا گیا اور ان کی عزت افزائی کی گئی۔ اس کے بعد بھگوان رگھوناتھ جی کی آمد ہوئی اور اس طرح رتھ یاترا کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے استقبال کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم لاکھوں دیگر عقیدت مندوں کے ساتھ مرکزِ نگاہ بننے والے مقام تک پہنچے اور بھگوان رگھوناتھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر موجود سبھی لوگوں کا ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا اور تاریخی کُلّو دسہرہ کی تقریبات میں دیوتاؤں کے عظیم اجتماع کے ساتھ عبادتی رتھ یاترا کا مشاہدہ کیا۔ یہ ایک تاریخی اور پہلا موقع تھا جب ہندوستان کے وزیر اعظم نے کلو دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

 

بین اقوامی کُلّو دسہرہ میلے کا 5 سے 11 اکتوبر 2022 تک کُلّو کے ڈھال پور گراؤنڈ میں جشن منایا جانا ہے۔ یہ تہوار اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ وادی کے 300 سے زیادہ دیوتاؤں کا اجتماع گاہ ہے۔ تہوار کے پہلے دن دیوتا اپنی اچھی طرح سے سجی ہوئی پالکیوں میں سب سے بڑے  دیوتا بھگوان رگھوناتھ جی کے مندر میں ان کی تعظیم کرتے ہیں اور پھر ڈھال پور گراؤنڈ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔

 

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر جناب سریش کمار کشیپ اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ساتھ  تھے۔

 

اس سے پہلے آج دن میں وزیر اعظم نے ایمس، بلاسپور کو قوم کے نام وقف کیا۔انہوں نے لوہنو واقع بلاس پور کے مقام پر  ہماچل پردیش کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

ش ح۔ع س۔ ک ا