Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں سے کھادی اور دستکاری مصنوعات خریدنے کی بھی اپیل کی ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ گاندھی جینتی اور بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی سے متعلق اپنے خیالات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ یہ گاندھی جینتی اور بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ دعا ہے کہ ہم ہمیشہ باپو کے نظریات پر قائم رہیں۔ میں آپ سب سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ گاندھی جی کوخراج تحسین پیش کرنے کے طور پر کھادی اور دستکاری کی مصنوعات خریدیں۔ ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10947