Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ونیش پھوگاٹ  اور بجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بلغراد میں منعقدہ عالمی کشتی چیمپئن شپ کے دوران کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کو مبارکباد پیش کی۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ہمارے پہلوان ہمیں فخر کا احساس کراتےہیں۔ بلغراد میں منعقدہ عالمی کشتی چیمپئن شپ میں اپنے کانسے کے تمغہ کی فتوحات کے لیے @Phogat_Vinesh  اور @BajrangPunia  کو مبارکباد ۔ یہ دونوں کے لیے خاص ہے کیونکہ ونیش اس پلیٹ فارم پر 2 تمغات جیتنے والی اولین بھارتی خاتون بن چکی ہیں جبکہ بجرنگ نے اپنا چوتھا تمغہ جیتا ہے۔‘‘

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10424