وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مار گ پر سکھوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
دہلی کے گورودوارہ شری بالا صاحب جی نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا تھا۔ 15 ستمبر کو شروع ہوا یہ ’اکھنڈ پاٹھ‘ 17ستمبر کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے دن اختتام کو پہنچا۔ سکھ وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں گورودوارے کا پرساد اور آشیرواد پیش کیا۔
میٹنگ کے دوران، سکھ وفد نے پگڑی باندھ کر اور سروپا پیش کرکے وزیر اعظم کو اعزاز بخشا۔ وزیر اعظم کی طویل العمری اور اچھی صحت کے لیے ارداس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفد نے سکھ برادری کے اعزاز اور فلا ح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ذریعہ انجام دی گئیں متعدد کوششوں کو یاد کیا جن میں 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس‘‘ قرار دینا، کرتارپور صاحب گلیارے کو ازسر نو کھولنا، گورودواروں کے زیر اہتمام لنگروں سے جی ایس ٹی ہٹانا، گورو گرنتھ صاحب کے نسخوں کو افغانستان سے بھارت لانے کو یقینی بنانا، وغیرہ جیسی کوششیں شامل ہیں۔
سکھ مندوبین میں آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے صدر جناب ترویندر سنگھ مارواہ؛ آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے ورکنگ پریزیڈنٹ جناب ویر سنگھ؛ کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے دہلی کے صدر جناب نوین سنگھ بھنڈاری؛ گورودوارہ سنگھ سبھا کے صدر جناب ہربنس سنگھ؛ اور گورودوارہ سنگھ سنگھ سبھا کے ہیڈ گرنتھی جناب راجندر سنگھ شامل تھے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10420
Glad to have met a Sikh delegation. The members of the delegation were appreciative of the efforts our Government to fulfil aspirations of the dynamic Sikh community, which is synonymous with service and compassion. We are all inspired by the noble teachings of the great Gurus. pic.twitter.com/PAXbi5k0wg
— Narendra Modi (@narendramodi) September 19, 2022
ਸਿੱਖ ਵਫ਼ਦ ਨੂੰ ਮਿਲ ਕੇ ਖੁਸ਼ੀ ਹੋਈ। ਵਫ਼ਦ ਦੇ ਮੈਂਬਰਾਂ ਨੇ ਸੇਵਾ ਅਤੇ ਹਮਦਰਦੀ ਦੇ ਸਮਾਨਾਰਥੀ, ਗਤੀਸ਼ੀਲ ਸਿੱਖ ਭਾਈਚਾਰੇ ਦੀਆਂ ਆਕਾਂਖਿਆਵਾਂ ਨੂੰ ਪੂਰਾ ਕਰਨ ਲਈ ਸਾਡੀ ਸਰਕਾਰ ਦੇ ਯਤਨਾਂ ਦੀ ਸ਼ਲਾਘਾ ਕੀਤੀ। ਅਸੀਂ ਸਾਰੇ ਮਹਾਨ ਗੁਰੂਆਂ ਦੀਆਂ ਮਹਾਨ ਸਿੱਖਿਆਵਾਂ ਤੋਂ ਪ੍ਰੇਰਿਤ ਹਾਂ। pic.twitter.com/2Djp8yZuV5
— Narendra Modi (@narendramodi) September 19, 2022