Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھوٹان کے راجہ عزت مآب جگمے کھیسر نام گیال وانگ چک سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے بھوٹان کے راجہ عزت مآب جگمے کھیسر نام گیال وانگ چک سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے راجہ عزت مآب جگمے کھیسر نام گیال وانگ چک سے ملاقات کی۔

دونوں قائدین نے بھارت – بھوٹان  کے مابین قریبی اور منفرد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف خیالات پر گفت و شنید کی۔ جناب مودی نے بھارت اور بھوٹان کے مابین تعلقات کو نئی شکل دینے کے سلسلے میں بھوٹان کے متعدد قائدین کے ذریعہ فراہم کی گئی رہنمائی کی بھی ستائش کی۔

 ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’بھوٹان کے عزت مآب راجہ سے گرمجوشانہ ملاقات کی۔ بھارت-بھوٹان کے مابین قریبی اور منفرد تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تصورات پر تبادلہ خیالات کیے۔ ہمارے تعلقات کو نئی شکل دینے کے لیے بھوٹان کے متعدد قائدین کے ذریعہ فراہم کی گئی رہنمائی کی ستائش کی۔‘‘

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10247