Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

2021 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

2021 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی


انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2021 بیچ کے آفیسر ٹرینیز نے آج 7، لوک کلیان مارگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ایک بے تکلفانہ اور غیر رسمی اندازمیں  وزیر اعظم نے سروس جوائن کرنے پر آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب انہیں عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے ان کے ساتھ سروس جوائن کرنے کی وجہ کے بارے میں بات چیت کی۔

موٹے اناج   کے بین الاقوامی سال 2023 کے بارے میں بات چیت کرتے  ہوئے انہوں نے تفصیل سے بات کی کہ وہ کس طرح جوار باجرے کو مقبول بنانے میں تعاون کرسکتے ہیں تاکہ ہمارے کسانوں کو فائدہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹا اناج (ملیٹس) کس طرح ماحول دوست ہے اور صحت کے لیے بھی فائدے مند ہے۔ انہوں نے لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کا بھی ذکرکیا اور بتایا کہ کس طرح ماحولیات کے  فائدے کے لیے اپنے طرز زندگی میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ آفیسر ٹرینیز نے پنچ پران کے بارے میں بات چیت کی جن پر اس سال کے یوم آزادی کی تقریر میں وزیراعظم نے  زور دیا تھا اور  بتایا کہ کس طرح  آئی ایف ایس افسر ان ان کے  حصول میں  تعاون کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے آفیسر ٹرینیز سے آئندہ 25 برسوں کے لیے سوچنے اور طویل مدتی  منصوبہ  تیار کرنے  کی اپیل کی کہ  وہ کس طرح اس مدت کے دوران  ترقی کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے مفید  ثابت ہو سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9647