Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2022کے شاندارفینالے میں وزیراعظم کی تقریری کا متن

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2022کے شاندارفینالے میں وزیراعظم کی تقریری کا متن


نوجوان ساتھیو،

یقیناًآپ تمام اختراع کاروں سے مل کراور بات کرکے بڑی خوشی ہوئی ۔آپ جس طرح  نئی بلندیوں کوچھورہے ہیں اوراپنے کاموں میں جدت لارہے ہیں اور جس خود اعتمادی سے آپ اپنا کام کرتے ہیں ،یہ خود میرے اور دیگرافراد کے لئے ترغیب کا باعث ہے ۔آپ کو لوگوں کے لئے ترغیب کا باعث بننے پرمبارکباد دیتاہوں ۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون میں عوام کی شرکت، ایک بہترین مثال ہے ۔ اس مرتبہ کا اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے ۔ اب سے کچھ دن قبل ہم نے آزادی کے 75سال مکمل کئے ہیں ۔ آزادی کے 100سال مکمل ہونے پرہمارا ملک کیسا ہوگا اس کے لئے ملک بڑے بڑے  عزائم پرکام کررہاہے ۔ ان عزائم کی تکمیل کے لئے ‘‘جئے انوسندھان ’’اس نعرے کے پرچم بردار آپ سبھی اختراع کا رہیں ۔

امرت کال کی پچیس سال کی  یہ مدت  آپ کے لئے بے پناہ امکانات لے کرآیاہے ۔ یہ امکانات اور یہ عزم براہ راست آپ کے کیریئرکی ترقی سے بھی جڑے ہیں ۔ اگلے پچیس برسوں میں آپ نوجوانوں کی کامیابی ہندوستانی کی کامیابی طے کریگی ۔ آپ کی کامیابی پر مجھے پورایقین ہے ۔ ہندوستان کو آپ پرفخرہے ، آپ تمام کی اختراعی ذہنیت آئندہ پچیس برسوں میں ہندوستان کواعلیٰ مقام پرلے جائیگا ۔ آپ تمام پرمیرے یقین کی  پختہ وجوہات بھی ہیں ۔

ساتھیو،

رواں سال 15اگست کو میں نے لال قلعہ سے کہاتھا کہ ہندوستان میں متاثرکن سوسائٹی تیارہورہی ہے، اس کی توسیع ہورہی ہے ۔اس سنہرے دور میں یہ متاثرکن سوسائٹی ایک ڈرائیونگ فورس کی طرح کام کرے گی ۔ اس کی توقعات  ، اس سے جڑے ہوئے چیلنجیز آپ کے لئے متعدد نئے مواقع پیداکریں گے ۔

ساتھیو،

 آپ سبھی نے اپنی تعلیم کے شروعاتی دورمیں پڑھاہوگا کہ 60سے 70کی دہائی میں سبز انقلا ب کاجنم ہواتھا ۔ ہندوستان کے کسانو ں نے  اپنی طاقت دکھائی ہے اورہمیں خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنادیاہے ۔ لیکن آپ یہ دیکھ رہے ہیں کہ گذشتہ سات آٹھ برسوں میں ملک  ایک کے بعد ایک انقلابی کام کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہاہے ۔

ہندوستان میں آج بنیاد ی ڈھانچے کے کاموں میں زبردست تبدیلی آرہی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبو ں میں انقلاب آرہاہے ۔ ڈجیٹل شعبے میں بھی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ۔ مزید یہ کہ ٹکنالوجی میں بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ہندوستان میں آج مہارت ، صلاحیت ، زراعت ، تعلیم ، دفاعی شعبے میں انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا زور ہرشعبے کو جدید تراور خود کفیل بنانے پرہے ۔ اس لئے آج آپ سبھی نوجوانوں کے لئے ہردن نئے مواقع پیداہورہے ہیں ۔

ڈرون ٹکنالوجی ، ٹیلی –کنسلٹیشن ، ڈجیٹل انسٹی ٹیوشنس ، ورچوئل سالیوشنس ان تمام میں خدمات سے مینوفیکچرنگ تک آپ کے لئے بڑے امکانات ہیں ۔ آپ تمام نوجوان زراعت اور صحت کے شعبے میں ڈرون ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے نئے نئے سالیوشنس پرکام کرسکتے ہیں ۔اپنے آب پاشی کے آلات کو ، آبپاشی کے نیٹ ورک کو ہم کس طرح اسمارٹ بناسکتے ہیں ، اس میں بھی بڑے امکانات ہیں ۔

ساتھیو،

آج ملک کے ہرگاؤں میں آپٹیکل بچھانے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ آپ نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ہندوستان میں 5جی کی شروعات ہورہی ہے۔ اس دہائی کے آخرتک ہم 6جی کی شروعات کی تیاری کررہے ہیں ۔ حکومت گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ میں بھی ہندوستانی سالیوشنس کوفروغ دے رہی ہے ۔ حکومت ان تمام نئے شعبوں پر سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہی ہے ۔ان تمام چیزوں سے نوجوانوں کو مستفید ہونا چاہیئے ۔

ساتھیو،

آپ کوایک اوربات یادرکھنی ہے دنیا میں ایک بہت بڑی آبادی ہے جن کے مسائل ہندوستان ہی جیسے ہیں ۔لیکن وہاں ان مسائل کے حل کے لئے اختراع اور اسٹارٹ اپس کے امکانات محدود ہیں ۔ ہندوستان کا انوویشن دنیا میں سب سے زیادہ مسابقت ، کفایتی ، دیرپا ، محفوظ اور بڑے پیمانے پر نافذ ہونے والے حل فراہم کرتے ہیں ۔ اس لئے دنیا کی امیدیں آپ جیسے نوجوانوں سے ہیں ۔

ساتھیو ،

آج کے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ تعلیمی دنیا کی بڑی شخصیات اورپالیسی ساز بھی جڑے ہوئے ہیں ۔ہندوستا ن میں اختراع کے کلچر کو بڑھانے کے لئے ہمیں دوامور، سماجی اور ادارہ جاتی مدد پر مسلسل توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح صنعت کے تعلق سے معاشرے کے نظریئے میں تبدیلی آرہی ہے ۔ ہم کیریئر بنانے کے روایتی متبادل کے علاوہ نئے شعبوں میں بھی اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔ یعنی سماج میں پیشے کے طورپر اختراع کے شعبے میں کام کرنے کی دلچسپی میں اضافہ ہواہے ۔ ایسے حالات میں ہمیں نئے خیالات اور اصل سوچ کی مدد کرنے کے ساتھ ان کا احترام کرنا ہوگا۔ تحقیق اوراختراع کو وے آف ورکنگ سے وے آف لیونگ بناناہوگا۔

ساتھیو ،

حکومت تحقیق اوراختراع کی سمت میں ادارہ جاتی مدد کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے ۔نئی قومی تعلیمی پالیسی میں اس طرح کے لئے ایک مضبوط بنیاد تیارکرنے کا خاکہ ہے ۔اٹل انکیوبیشن مشن کے تحت قائم ہورہے اٹل ٹنکرنگ لیبس اسکولو ں میں اختراع کا روں کی ایک نئی نسل تیارہو رہی ہے ۔ ملک میں آئی –کری ایٹ جیسے  ادارے بھی  کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ جو اب تک 500سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو مدد کرچکےہیں ۔

ساتھیو،

اکیسویں صدی میں آج کا ہندوستان اپنے نوجوانوں  پر بھرپوراعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اختراعی اشاریئے میں بھارت کی رینکنگ بڑھ گئی ہے ۔ پچھلے 8برسوں میں پیٹنٹ کی تعداد میں سات گنا کا اضافہ ہواہے ۔ یونیکارن کی تعداد بھی بڑھ کر 100سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ ہرمسائل کا حل سرکارکے پاس ہے ، اب ہم اس پریقین نہیں رکھتے ہیں ۔ آپ دیکھئے میں توحکومت کو آپ کے پاس لے کر آیاہوں ۔ حکومت کے ان مسائل کا حل میرے نوجوان دے رہے ہیں ۔ آپ کی طاقت کومیں بخوبی سمجھتاہوں ۔ آج کی نوجوان نسل زیادہ تیز اور اسمارٹ سالیوشن کے ساتھ آگے آرہی ہے ۔

اس ہیکاتھون کے انعقاد کا مقصد یہ بھی ہے کہ حکومت جن مسائل کا حل چاہتی ہے ، اسے ملک کے نوجوان  سمجھیں اور اس کے اسباب اور اس سے نجات کے راستے تلاش کریں اور اسے حل کرنے کی کوشش کریں ۔ طلباء حکومت اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان تعاون  اور سب کی کوششوں کے یہ جذبے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے لازمی ہے ۔

ساتھیو،

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ تمام ان باتوں کا خیال کریں گے اور اختراع کے اس چراغ کو ایسی ہی روشن کرتے رہیں گے ۔ میں آپ کو اس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ حکومت آپ کی محنت اورکوشش کی مسلسل حمایت کریگی ۔حکومت ہرقدم پرآپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

یہاں پرموجود سبھی نوجوانوں کی باتیں سن کر ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے ۔آپ کے پاس بہت کچھ ہے۔ میں نے ہرشخص کی بات نہیں سنی ہے ۔ نوجوانوں کی نمائندگی کررہے کچھ افراد سے بات ہوئی ۔جن سے بات نہیں ہوئی ہے ان کا بھی کام کم نہیں ہے ، ان کی کوشش کم نہیں ہے اور میں آپ کو یقین  دلاتاہوں کہ اپنے محکمے کے ذریعہ مختصراً ان کے آراء کو جاننے کی کوشش کروں گا ۔ آپ لوگوں نے جو کام کیاہے اس کو سمجھنے کی کوشش کروں گا ، جن لوگوں سے بات نہیں ہوئی ہے ،ان کا کا م بھی اتنا ہی اہم ہے ۔

میں سبھی نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ حکومت کے کام میں ہمیشہ کھڑے رہنا اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اس مہم میں مسلسل آگے بڑھنے کی میری دعائیں اورنیک تمنائیں ۔

بہت بہت شکریہ ۔

**********

 

(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)

U -9578