Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سافٹ بینک کارپوریشن کے بورڈ ڈائرکٹر اور بانی جناب ماسایوشی سون کے ساتھ میٹنگ کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سافٹ بینک کارپوریشن کے بورڈ ڈائرکٹر اور بانی جناب ماسایوشی سون کے ساتھ میٹنگ کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج (23 مئی، 2022) ٹوکیو میں سافٹ بینک کارپوریشن کے بورڈ ڈائرکٹر اور بانی جناب ماسایوشی سون کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے بھارت کے اسٹارٹ اپ شعبے میں سافٹ بینک کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارت میں ٹیکنالوجی، توانائی اور مالیات جیسے اہم شعبوں میں سافٹ بینک  کی مستقبل کی حصہ داری کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

انہوں نے بھارت میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے  سے متعلق کی جا رہی مختلف اصلاحات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے سافٹ بینک کے ساتھ ایسی مخصوص تجویزوں کو بھی شیئر کیا، جہاں وہ بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5660