نئی دہلی،4 مئی 2022/
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دوسری ہند-نارڈک سربراہ کانفرنس میں ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن، آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیٹرین جیکوبسٹیر، ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور، سویڈن کے وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن اور فن لینڈ کے وزیر اعظم سانا مارین کے ساتھ شرکت کی۔
اس سربراہ کانفرنس نے اسٹاک ہوم میں 2018 میں منعقد ہونے والی پہلی انڈیا-نارڈک چوٹی کانفرنس کے بعد سے ہندوستان-نارڈک تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ وبائی امراض کے بعد معاشی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، اختراع، ڈیجیٹلائزیشن، اور سبز اور صاف نمو میں کثیر الجہتی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
پائیدار سمندری انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بحری شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نورڈک کمپنیوں کو بلیو اکانومی سیکٹر میں اور خاص طور پر ہندوستان کے ساگرمالا پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مدعو کیا۔
آرکٹک خطے میں نارڈک خطے کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کی آرکٹک پالیسی آرکٹک خطے میں ہندوستان-نارڈک تعاون کی توسیع کے لئے ایک اچھا فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے نورڈک ممالک کے خودمختار مالی فنڈز کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان منظور کیا گیا، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
https://mea.gov.in/bilateral-documents.htm?dtl/35276
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-5027
The India-Nordic Summit will go a long way in boosting India’s ties with the region. Together, there is much that our nations can achieve and contribute to global prosperity and sustainable development. pic.twitter.com/zNyiqrJFe3
— Narendra Modi (@narendramodi) May 4, 2022
The India-Nordic Summit gave a great platform to discuss ways to boost ties with the Nordic nations. The bilateral meetings with Nordic leaders were also productive. I look forward to working with them in various sectors aimed at furthering prosperity.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 4, 2022