Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی آئس لینڈ کی  وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم کی آئس لینڈ کی  وزیراعظم سے ملاقات


04 مئی 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسری بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر کوپن ہیگن میں آئس لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ کیترین جیکوبسڈوٹیر سے دو طرفہ ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے اپریل 2018 میں اسٹاک ہوم میں پہلی بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے دوران اپنی پہلی ملاقات کو گرم جوشی سے یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے اپنے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر جیوتھرمل توانائی، بلیو اکانومی، آرکٹک، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، فوڈ پروسیسنگ، ڈیجیٹل یونیورسٹیوں سمیت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر جیوتھرمل توانائی ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آئس لینڈ کو خصوصی مہارت حاصل ہے اور دونوں فریقوں نے اس شعبے میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین اشتراک پر بات کی۔

وزیر اعظم نے صنفی مساوات کے فروغ کے لیے وزیر اعظم جیکوبسڈوٹیر کی ذاتی کوششوں کی ستائش کی اور انھیں اس سلسلے میں بھارت کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بھارت ای ایف ٹی اے تجارتی مذاکرات میں تیزی لانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

***

(ش ح – ع ا- ع ر)

U. No. 5008