وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فجی میں شری سری ستیہ سائی سنجیونی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسپتال کی تعمیر کے لیے فجی کے وزیر اعظم اور فجی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسپتال دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی علامت ہے، ہندوستان اور فجی کے مشترکہ سفر کا ایک اور باب ہے۔ چلڈرن ہارٹ ہسپتال نہ صرف فجی بلکہ پورے جنوبی بحر الکاہل کے علاقے میں اپنی نوعیت کاواحد اسپتال ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “خطے کے لیے، جہاں امراض قلب ایک بڑا چیلنج ہیں، یہ اسپتال ہزاروں بچوں کو نئی زندگی دینے کا ذریعہ بنے گا۔” انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ یہاں نہ صرف بچوں کو عالمی معیار کا علاج ملے گا بلکہ تمام سرجری مفت کی جائیں گی اور اس کے لیے انہوں نے سائی پریم فاؤنڈیشن، فجی، حکومت فجی اور شری ستیہ سائی سنجیونی چلڈرن ہارٹ اسپتال آف انڈیا کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے برہملین سری ستیہ سائی بابا کے آگے عقیدت سےسر جھکایا جن کی انسانی خدمت کا پودا ایک بہت بڑا برگد کا درخت بن گیا ہے، جو پوری انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ “سری ستیہ سائی بابا نے روحانیت کو رسومات سے آزاد کیا اور اسے لوگوں کی فلاح و بہبود سے جوڑ دیا۔ تعلیم، صحت، غریبوں اور محروموں کے لیے ان کا کام آج بھی ہمیں متاثر کرتا ہے۔ جناب مودی نے گجرات کے زلزلے کے دوران سائی بھکتوں کی خدمات کو بھی یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا “میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ مجھے ساہتیہ سائی بابا کا مسلسل آشیرواد ملا اور آج بھی مل رہا ہے۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان- فجی تعلقات کی مشترکہ میراث انسانیت کی خدمت کے جذبے پر مبنی ہے۔ ہندوستان ان اقدار کی بنیاد پر وبائی مرض کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکتا ہے کیونکہ ہم 150 ممالک کو دوائیں اور تقریباً 100 ممالک کو تقریباً 100 ملین ویکسین فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں میں فجی کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی پر گفتگو جاری رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع سمندرحائل ہونےکے باوجود ہماری ثقافت نے ہمیں جوڑے رکھا ہے اور ہمارے تعلقات باہمی احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان کو فجی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے آج فجی کے وزیر اعظم فرینک بینی ماراما کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوتے جائیں گے۔
**********
ش ح۔س ب، ف ر
UNO- 4741
My remarks at inauguration of children's heart hospital in Fiji. https://t.co/ThQKuyNZz2
— Narendra Modi (@narendramodi) April 27, 2022