نئی دہلی، 15 اپریل 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، ہنومان جینتی کے موقع پر،16 اپریل 2022 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ، گجرات کے موربی میں ہنومان جی کے 108 فٹ بلند مجسمہ کی رونمائی کریں گے۔
#ہنومان جی 4 دھام پروجیکٹ کے جزو کے طور پر ، ملک کی چاروں سمتوں میں قائم کیے جارہے چار مجسموں میں سے یہ دوسرا مجسمہ ہے۔اسے مغرب میں موربی میں واقع پرم پوجیہ باپو کیشوانند کے آشرم میں قائم کیا گیا ہے۔
اس سلسلے کا پہلا مجسمہ ملک کے شمال میں واقع شملہ میں 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ جنوب میں رامیشورمیں قائم کیے جانے والے مجسمہ کا کام شروع ہو چکا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4309