وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکی صدر جوبائڈن ، آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشدا کے ساتھ کواڈ لیڈروں کی ورچوئل سمٹ میں شرکت کی ۔
میٹنگ میں ستمبر 2021 کواڈ سربراہ کانفرنس کے بعد سے کواڈ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈر وں نے اس سال کے آخر میں جاپان میں سمٹ کے ذریعہ ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی غرض سے تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کواڈ کو بھارت بحرالکاہل خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے اہم مقصد پرتوجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ انہوں نے انسانی ہمدردی ، آفات کے دوران راحت ،قرض کے استحکام ،سپلائی چین ،صاف توانائی ، کنکٹوٹی اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں کواڈ کے اندر تعاون کی ٹھوس اور عملی شکل کے لئے بھی اپیل کی ۔
میٹنگ میں یوکرین کے حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا نیز اس کے انسانی مضمرات پر بھی بات ہوئی ۔وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے کو اپنانے کی ضرورت پر زوردیا۔
لیڈروں نے جن دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، ان میں جنوب مشرقی ایشیا ، بحرہند خطے اور بحرالکاہل جزائر کی صورتحال شامل ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ چارٹر ، بین الاقوامی قانون اور علاقائی یکجہتی کے علاوہ اقتدار اعلیٰ کے لئے احترام پر کاربند رہنے کی اہمیت کو دوہرایا۔
لیڈروں نے جاپان میں آئندہ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے لئے ایک آرزومندایجنڈے کے لئے کام کرنے اور ایک دوسرے سے لگاتار ربط رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-2210
Participated in a productive virtual Quad Leaders’ meeting today with @POTUS @JoeBiden, PM @ScottMorrisonMP and @JPN_PMO Kishida. Reaffirmed our shared commitment to ensuring security, safety and prosperity in the Indo-Pacific.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 3, 2022