نئی دہلی، 11 فروری 2022:
صدر میکرون،
عالی جناب،
نمسکار!
میں سمندروں سے متعلق اس اہم عالمی پہل قدمی پر صدر میکرون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھارت ہمیشہ سے ایک بحری تہذیب کا حامل ملک رہا ہے۔
ہمارے قدیم صحائف اور ادب بحری زندگی سمیت سمندروں کے تحائف کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
آج، ہماری سلامتی اور خوشحالی سمندروں سے مربوط ہے۔
بحری وسائل بھارت کی ’’انڈو۔پیسفک بحری پہل قدمی‘‘ میں اہم ستون کے طور پر شامل ہیں۔
بھارت فرانس کی ’’ملکی دائرہ اختیار سے آگے حیاتیاتی تنوع پر اعلیٰ خواہشات پر مبنی اتحاد‘‘ کی پہل قدمی کی حمایت کرتا ہے۔
ہم اس برس قانونی طور پر پابند بین الاقوامی معاہدے کی امید کرتے ہیں۔
بھارت سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمہ کے لیے پابند عہد ہے۔
بھارت نے حال ہی میں ساحلی علاقوں سے پلاسٹک اور دیگر فضلے کی صفائی کے لیے ایک ملک گیر بیداری مہم چلائی تھی۔
تین لاکھ نوجوانوں نے تقریباً 13 ٹن کے بقدر پلاسٹک کچرہ اکٹھا کیا۔
میں نے سمندروں سے پلاسٹک کچرے کی صفائی کے لیے اپنی بحریہ کو 100 بحری جہاز کے دنوں کا تعاون دینے کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔
سنگل یوز پلاسٹک سے متعلق ایک عالمی پہل قدمی کے آغاز میں فرانس کے ساتھ شامل ہونے پر بھارت کو خوشی ہوگی۔
صدر میکرون، آپ کا شکریہ۔
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1526