ایکسی لینسیز،
پہلی انڈیا-سینٹرل ایشیا چوٹی کانفرنس میں آپ سبھی کا خیر مقدم ہے۔
بھارت اور سینٹرل ایشیا ممالک کے ڈپلومیٹک رشتوں نے 30 مثبت سال پورے کر لیے ہیں۔
گزشتہ تین دہائیوں میں ہمارے تعاون نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اور اب، اس اہم موڑ پر، ہمیں آنے والے سالوں کے لیے بھی ایک امید افزا وژن پیش کرنا چاہیے۔
ایسا وژن، جو بدلتی دنیا میں ہمارے لوگوں کی، خاص کر نوجوان نسل کی، امیدوں کو پورا کر سکے۔
ایکسی لینسیز،
دو فریقی سطح پر بھارت کے آپ سبھی سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
ایکسی لینسیز،
قزاقستان بھارت کی انرجی سیکورٹی کے لیے ایک اہم پارٹنر بن گیا ہے۔ میں قزاقستان میں حال میں ہوئے جان مال کے نقصان کے لیے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ازبیکستان کے ساتھ ہمارے بڑھتے تعاون میں ہماری ریاستی حکومتیں بھی ایکٹو حصہ دار ہیں۔ ان میں میرا ہوم اسٹیٹ گجرات بھی شامل ہے۔
کرغستان کے ساتھ ہماری تعلیم اور ہائی آلٹی ٹیوڈ ریسرچ کے شعبہ میں سرگرم حصہ داری ہے۔ ہزاروں ہندوستانی طالب علم وہا ں پڑھ رہے ہیں۔
تاجکستان کے ساتھ ہمارا سیکورٹی کے شعبہ میں پرانا تعاون ہے۔ اور ہم اسے لگاتار مزید مضبوط کر رہے ہیں۔
ترکمانستان ریجنل کنیکٹویٹی کے شعبہ میں ہندوستانی وژن کا ایک اہم حصہ ہے، جو اشک آباد ایگریمنٹ میں ہماری شراکت داری سے واضح ہے۔
ایکسی لینسیز،
علاقائی سیکورٹی کے لیے ہم سبھی کی تشویشیں ہیں اور مقصد ایک جیسے ہیں۔ افغانستان کے واقعات سے ہم سبھی فکرمند ہیں۔
اس سلسلے میں بھی ہمارا باہمی تعاون، علاقائی سیکورٹی اور استحکام کے لیے مزید اہم ہو گیا ہے۔
ایکسی لینسیز،
آج کی سمٹ کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔
پہلا، یہ واضح کرنا کہ بھارت اور سینٹرل ایشیا کا باہمی تعاون علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
بھارت کی طرف سے میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ سینٹرل ایشیا، ایک مربوط اور مستحکم پڑوس کے بھارت کے وژن کا مرکزی حصہ ہے۔
دوسرا مقصد، ہمارے تعاون کو ایک مؤثر اسٹرکچر دینا ہے۔
اس سے مختلف سطحوں پر، اور مختلف متعلقین کے درمیان، ریگولر انٹریکشنز کا ایک ڈھانچہ قائم ہوگا۔
اور، تیسرا مقصد ہمارے تعاون کے لیے ایک امید افزا روڈ میپ بنانا ہے۔
اس کے توسط سے ہم اگلے تین سالوں میں ریجنل کنیکٹویٹی اور کوآپریشن کے لیے ایک انٹیگریٹیڈ اپروچ اپنا سکیں گے۔
ایکسی لینسیز،
میں ایک بار پھر انڈیا-سینٹرل ایشیا چوٹی کانفرنس کی پہلی میٹنگ میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 786
Addressing the India-Central Asia Summit. https://t.co/HMhScJGI15
— Narendra Modi (@narendramodi) January 27, 2022
भारत और Central Asia देशों के डिप्लोमेटिक संबंधों ने 30 सार्थक वर्ष पूरे कर लिए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 27, 2022
पिछले तीन दशकों में हमारे सहयोग ने कई सफलताएं हासिल की हैं।
और अब, इस महत्वपूर्ण पड़ाव पर, हमें आने वाले सालों के लिए भी एक महत्वकांक्षी vision परिभाषित करना चाहिए: PM @narendramodi
क्षेत्रीय सुरक्षा के लिए हम सभी की चिंताएं और उद्देश्य एक समान हैं। अफगानिस्तान के घटनाक्रम से हम सभी चिंतित हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 27, 2022
इस सन्दर्भ में भी हमारा आपसी सहयोग, क्षेत्रीय सुरक्षा और स्थिरता के लिए और महत्वपूर्ण हो गया है: PM @narendramodi
आज की summit के तीन प्रमुख उद्देश्य हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 27, 2022
पहला, यह स्पष्ट करना कि भारत और Central Asia का आपसी सहयोग क्षेत्रीय सुरक्षा और समृद्धि के लिए अनिवार्य है: PM @narendramodi
भारत की तरफ से मैं यह स्पष्ट करना चाहूँगा कि Central Asia is central to India’s vision of an integrated and stable extended neighbourhood: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 27, 2022
दूसरा उद्देश्य, हमारे सहयोग को एक प्रभावी structure देना है।
— PMO India (@PMOIndia) January 27, 2022
इससे विभिन्न स्तरों पर, और विभिन्न stakeholders के बीच, regular interactions का एक ढांचा स्थापित होगा।
और, तीसरा उद्देश्य हमारे सहयोग के लिए एक महत्वकांक्षी roadmap बनाना है: PM @narendramodi