Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

منی پور کو ریاست کا درجہ ملنے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر وزیراعظم کا خطاب

منی پور کو ریاست کا درجہ ملنے کے 50 سال  پورے ہونے کے موقع پر وزیراعظم کا خطاب


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منی پور  کو ریاست کا درجہ ملنے کے 50 سال پورے  ہونے پر  وہاں کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے وہاں کے ہر اُس شخص کی قربانیوں اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جس نے اس شاندار سفر میں  تعاون پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اپنی تاریخ کے  اتنے  اتار چڑھاؤ کے دوران  منی پور کے عوام کا اتحاد ہی  ان کی اصلی  طاقت  رہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  وہ  ریاست کے عوام کی  توقعات اور خواہشات  سے متعلق  ان کی باتوں کو  براہ راست سننے کی  اپنی کوشش کو جاری رکھیں گے ، جس کی وجہ سے  انہیں ، ان کے احساسات وتوقعات کو سمجھنے  اور ریاست کو درپیش مسائل  کو  حل کرنے کے  طریقہ  تلاش کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  منی پور کے عوام  امن کی اپنی  خواہش  کو  خود ہی پورا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’منی پور کو  امن کی ضرورت ہے اور اسے  بند اور بلاکیڈ سے آزادی ملنی چاہئے۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ  حکومت  منی پور کو ملک میں کھیل  کا اہم مرکز  بنانے  کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ  منی پور کے بیٹے اور بیٹیوں نے کھیل کے میدان میں  نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور  ان کے اس جنون اور صلاحیت  کے پیش نظر  ریاست میں پہلی  اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے  اسٹارٹ اپ کے میدان میں بھی  منی پور کے نوجوانوں کی  کامیابی کا ذکر کیا۔ انہوں نے مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے حکومت کے  عہد کو دہرایا۔

وزیراعظم نے  شمال مشرق کو  ’مشرق نواز پالیسی‘  کا مرکز بنانے کے وژن میں منی پور  کے کلیدی  کردار  کو بھی نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ’’ڈبل انجن ‘‘ کی سرکار کی وجہ سے  منی پور کو ریلوے جیسی  سہولیات حاصل ہور ہی ہیں، جن کا یہاں کے لوگوں کو کافی دنوں سے انتظار تھا۔ جیری بام – ٹوپول – امپھال ریلوے لائن  سمیت  ہزاروں کروڑ روپے  کے کئی  کنکٹی وٹی پروجیکٹ  ریاست میں زیر تکمیل ہیں۔ اسی طرح  امپھا ایئر پورٹ کو بین الاقوامی درجہ  حاصل ہونے کی وجہ سے  دہلی، کولکاتا اور بنگلورو کے ساتھ  شمال مشرقی ریاستوں  کی کنکٹی وٹی بہتر ہوئی ہے۔ منی پور کو ہند – میانمار – تھائی لینڈ سہ رخی  شاہراہ  اور  اس  خطہ میں  آنے والے دنوں میں 9  ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے  بچھائی جانے والی  قدرتی گیس کی پائپ لائن سے بھی فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ریاست کی ترقی کے سفر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے اور  اگلے 25 سال منی پور کی ترقی کے  امرت کال ہوں گے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے  ریاست کے  ڈبل انجن کی ترقی  کی کامیابی کے لئے دعائیں دیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ق ت – ق ر)

U-589