Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے جناب سی راجاگوپالا چاری کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی،10 دسمبر، 2021 /  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب سی راج گوپالا چاری کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ

‘‘جناب سی راج گوپالا چاری کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت ۔ انہیں جدوجہد آزادی  میں ان کے تعاون ،  انتظامی اور دانشورانہ لیاقت  کے لیے یاد کیا جاتا ہے

گورنر جنرل کے طور پر راجا جی کے حلف لینے  کی ایک جھلک اور  انہیں  بھارت رتن دیئے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن  شیئر کر رہا ہوں۔ https://t.co/psAnq7i9bo

راجا جی ہر حلقے میں قابل ستائش رہنما تھے ۔ ان کے زبردست بہی خواہوں میں سے ایک سردار پٹیل تھے۔

یہ اُس خط کا ایک حصہ ہے جو سردار پٹیل نے راجا جی کو اُس وقت لکھا تھا جب انہوں نے بھارت کے گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔’’ https://t.co/FN2N2FNAs6

 

 

*************

( ش ح ۔م م۔ ت ح(

 U. No. 14066