نئی دہلی، 30 اکتوبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اکتوبر 2021 کو روم میں ، جی ۔20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ، سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب جناب لی شین لونگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔
مابعد وبائی مرض کی مدت میں دونوں قائدین کے درمیان یہ اولین بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔ دونوں قائدین نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے اور آئندہ سی او پی 26 کے لئے عالمی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ انہوں نے تیز رفتار ٹیکہ کاری کوششوں کے ذریعہ کووِڈ۔19 وبائی مرض پر قابو پانے اور اہم ادویہ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے جاری کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اسی پس منظر میں وزیر اعظم مودی نے دوسری لہر کے دوران کووِڈ سے نبرد آزمائی میں بھارت کو تعاون فراہم کرنے کے لئے سنگاپور کی ستائش کی۔ وزیر اعظم لی نے بھارت میں تیز رفتار ٹیکہ کاری مہم کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کو جلد از جلد بحال کرنے سمیت عوام سے عوام کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیالات کیے۔
*****
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12370
A fruitful meeting between Prime Ministers @narendramodi and @leehsienloong in Rome.
— PMO India (@PMOIndia) October 30, 2021
The two leaders reviewed the full range of the friendly ties between India and Singapore. pic.twitter.com/YJi7sRGNPR
Had an excellent meeting with PM @leehsienloong on ways to further scale-up the friendship between India and Singapore. Our talks focused on trade, culture and other subjects. pic.twitter.com/9lRue5dBfx
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2021