وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سووچھ بھارت مشن (اربن) (ایس بی ایم – یو) کو 26-2025 تک جاری رکھنے کو منظوری دی ہے، جس میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) حاصل کرنا، تمام شہروں میں ٹھوس کچرے کو سائنسی طور پر ٹھکانے لگانا اور مردم شماری 2011 کے مطابق ایک لاکھ سے کم آبادی والے تمام شہروں میں(وہ شہر جو احیاء اور شہری تبدیلی کے اٹل مشن ، امرُت کے تحت احاطہ نہیں کیا گیا ہے) گندے پانی کا بندو بست کرنا شامل ہے۔
ایس بی ایم – یو 2.0 کے تحت مختص فنڈ:
ایس بی ایم – یو 2.0 کے لئے 141600 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں جس میں 22-2021 سے 26-2025 تک مرکز کی حصہ داری 36465 کروڑ روپے ہوگی، جو مشن کے پہلے مرحلے کے لئے مختص 62009 کروڑ روپے کے فنڈ سے ڈھائی گنا سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں کے درمیان فنڈ میں ساجھیداری مندر جہ ذیل طریقے سے ہوگی:
سووچھ بھارت مشن – شہری 2.0 کے تحت متوقع نتائج
صفائی ستھرائی:
ٹھوس کچرے کا بندو بست
سووچھ بھارت مشن – شہری 2.0: اہم خصوصیات
اگلے پانچ برسوں میں ایس بی ایم – یو 2.0 کے تحت ، جس کا آغاز محترم وزیراعظم نے یکم اکتوبر 2021 کو کیا ہے، پائیدار صفائی ستھرائی اور ٹھوس کچرے کے بند وبست کے حصول کے ساتھ ساتھ ’’کچرے سے پاک شہری بھارت کے مشن کے ویژن کو حاصل کرنا ہے‘‘۔
مشن کے مختلف اجزاء کو پانچ سالہ تفصیلی ایکشن پلان، سالانہ ایکشن پلان اور مقررہ نظام الاوقات کے ساتھ ضروری بنیادی ڈھانچے کے تجزئے کے ساتھ ڈھانچہ جاتی طور پر مقررہ وقت میں نافذ کیا جائے گا۔
مشن کے مقاصد کو مقررہ وقت میں حاصل کرنے میں نتائج پر مبنی فنڈ کا اجراء ، چھوٹے یو ایل بی کے لئے زیادہ فنڈنگ ، اضافی فنڈ کے لئے 15 ویں ایف سی گرانٹ کے ساتھ تال میل، تیز تر صلاحیت سازی، مواصلات اور پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت سے مدد ملے گی۔
سووچھ بھارت مشن – شہری 2.0: کے کلیدی اجزاء:
ایس بی ایم – یو 2.0 کے لئے مندرجہ ذیل کلیدی اجزاء ہوں گے۔
پائیدار صفائی ستھرائی:
ٹھوس کچرے کا پائیدار بند وبست:
مذکورہ بالا مقاصد کو یو ایل بی کی تیز تر صلاحیت سازی کے ذریعے اور جن آندولن کے ذریعے شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ حاصل کیا جائے گا۔
سووچھ بھارت مشن – شہری کے مقاصد
سال 2014 میں وزیراعظم کی دور اندیش قیادت کے تحت بھارت نے شہری منصوبہ بندی کا ایک جامع ویژن اپنایا تھا اور پانی اور صفائی ستھرائی کے سیکٹر میں یکسر تبدیلی کے ایک سفر کا آغاز کیا تھا۔ وزیراعظم نے 15 اگست 2014 کو ایس بی ایم کے آغاز اعلان کیا تھا اور یہ مشن باضابطہ طور پر 2 اکتوبر 2014 کو مندر جہ ذیل مقاصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔
سووچھ بھارت مشن – شہری کی حصولیابیاں:
پچھلے 7 برسوں کے دوران یہ مشن ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے اور ’’عوام پہلے‘‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشن نے بیشمار شہریوں کی زندگی تبدیل کردی ہے۔ ایس بی ایم – یو کے تحت حاصل کئے گئے کلیدی سنگ میل مندرجہ ذیل ہیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DS
[1] The ODF+ Protocol introduced by MoHUA in 2018 focuses on the cleanliness and functionality of community and public toilets
[2] The ODF++ Protocol introduced by MoHUA in 2018 focuses on complete faecal sludge and septage management
[3] The Water+ Protocol introduced by MoHUA in 2019 focuses on wastewater treatment and its optimum reuse
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- و ا- ق ر)
U-10013