Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے 13 ویں برکس سمٹ کی صدارت کی

وزیراعظم نے 13 ویں برکس سمٹ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 13 ویں برکس سربراہی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کا موضوع ، جسے بھارت نے منتخب کیا ہے ، برکس@15 تھا: بین برکس تعاون برائے تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے، تھا۔

اس اجلاس میں برکس کے تمام اعلی  رہنماؤں – برازیل کے صدر جیر بولسونارو ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن ، چین کے صدر شی جن پنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اس سال ہندوستان کی چیئر شپ کے دوران برکس ممالک کے  شراکت داروں سے ملنے والے تعاون کی ستائش کی جس نے کئی نئے اقدامات کے حصول کی اجازت دی۔ ان میں پہلا برکس ڈیجیٹل ہیلتھ سمٹ شامل تھا۔ کثیر الجہتی اصلاحات پرمبنی پہلا برکس وزارتی مشترکہ بیان برکس انسداد دہشت گردی ایکشن پلان؛ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے میدان میں تعاون پر ایک معاہدہ؛ ایک ورچوئل برکس ویکسین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر؛ سبز سیاحت وغیرہ پر برکس  ممالک کے مابین اتحادجیسے اقدامات شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی وبائی اثرات کے بعد عالمی بحالی میں برکس ممالک جو اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے برکس تعاون کو بہتر بنانے پر زور دیا جس کا مقصد انہوں نے بتایا کہ یہ’تعمیرات کے بعد بھی مختلف النوع حادثات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے،نئی نئی اختراعات پر مبنی، قابل اعتماد اور پائیدار’ ہوگا۔

ان موضوعات کی وضاحت کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی رفتار اور عام لوگوں تک اس کی رسائی کوفروغ دے کر ‘تعمیرات کے بعد بھی مختلف النوع حادثات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے’کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، ترقی یافتہ دنیا سے باہر فارما اور ویکسین کی پیداواری صلاحیتوں کو متنوع بنا کر ‘لچک’ پیدا کرنے ، ڈیجیٹل ٹولز کو تخلیقی طور پر استعمال کرتے ہوئے ‘جدت’ کو فروغ دینے، عوامی  فلاح و بہبود کے لیے ، کثیرالجہتی اداروں کی اصلاح کو یقینی بنانا تاکہ ان کی ‘ساکھ’ کی مزید پراعتماد بنایاجا سکے ، اور ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مسائل پر برکس  ممالک کی مشترک آواز کواعلامیہ جاری کرتے ہوئے ‘پائیدار’ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

ان اعلی رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ پیش رفت سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں خیالات کی ہم آہنگی  پر بھی زور دیا اور برکس کے تمام شراکت داروں نے انسداد دہشت گردی پر برکس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ، رہنماؤں نے ‘نئی دہلی اعلامیہ’کو اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

*******************

ش ح ۔ س ک

U. No. 8943