عزت مآب صدر پوتن ، صدر شی ، صدر راماپھوسا ، صدر بولسنارو ،
نمسکار ،
میں آپ سب کا اس برکس سربراہ ملاقات میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ برکس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس چوٹی کانفرنس کی صدارت کرنا میرے اور ہندستان کے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے۔ ہمارے پاس آپ کے ساتھ آج کی سربراہ ملاقات کا مفصل ایجنڈا ہے۔ اگر آپ سب متفق ہیں تو ہم اس ایجنڈے کو منظور کر سکتے ہیں۔ شکریہ ، ایجنڈا منطور کر لیا گیا ہے۔
معززین!
ایک بار یہ ایجنڈا منظور کر لیا گیا تو ہم سب مختصر طور پر اپنے ابتدائی تبصرے پیش کر سکتے ہیں۔ حسب موقع سب سے پہلے میں اپنی رائے پیش کروں گا۔ اس کے بعد میں آپ میں سے ہر ایک کو اپنے افتتاحی خیالات کے اظہار کے لئے مدعو کروں گا۔
اس چیئرمین شپ کے دوران ہندستان کو تمام برکس شراکت داروں اور ہر ایک کی طرف سے مکمل تعاون ملا ہے اور میں اس کے لئے آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ برکس پلیٹ فارم گزشتہ ڈیڑھ دہائیوں میں کئی کامیابیون کا گواہ ہے۔ آج ہم دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک بااثر آواز ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے لئے مفید رہا ہے۔
برکس نے نیو ڈویلپمنٹ بینک، ہنگامی ریزرو انتظام اور انرجی ریسرچ کوآپریشن پلیٹ فارم جیسے مضبوط ادارے قائم کئے ہیں۔ یہ سب بہت مضبوط ادارے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت کچھ ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ہم زیادہ مطمئن نہ ہوں اور ہمیںیہیقینی بنانا چاہیے کہ اگلے 15 برسوں میں برکس اور بھی زیادہ نتائج خیز بن کر ابھرے۔
ہندستان نے اپنی صدارت کی مدت کے لئے جس موضوع کو منتخب کیا ہے وہ اس ترجیح کو ظاہر کرتا ہے – ’برکس@15: بین برکس تعاون (کوآپریشن) برائے تسلسل (کنٹینوئٹی)،
استحکام (کونسولیڈیشن) اور اجماع (کنسینسس)‘۔ یہ چار ’’سی‘‘ ایک طرح سے ہماری برکس شراکت داری کے بنیادی اصول ہیں۔
اس سال کوویڈ کی طرف سے درپیش چیلنجوں کے باوجود 150 سے زائد برکس اجلاس اور پروگرام منعقد کئے گئے۔ جن میں سے 20 سے زائد وزارتی سطح کے تھے۔
روایتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہم نے برکس ایجنڈے کو مزید وسعت دینے کی کوششیں بھی کی ہیں۔ اس تناظر میں برکس نے کئی ایسے اقدامات کئے ہیں جو اولین نوعیت کے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ کئیکام ایسے تھے جو پہلی بار کے گئے۔ ابھی حال ہی میں پہلی برکس ڈیجیٹل چوٹی ملاقات منعقد ہوئی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے صحت تک رسائی کے لئے یہ ایک جدید قدم ہے۔ نومبر میں ہمارے آبی وسائل کے وزراء پہلی بار برکس کے دائرے میں ملاقات کریں گے۔ ایس بھی پہلی بار ہوا ہے کہ برکس نے ‘کثیر الجہت نظاموں کو مضبوط بنانے اور ان میں اصلاح لانے’ پر اجتماعی موقف اختیار کیا ہے۔
ہم نے برکس کے دہشت گردی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کو بھی منظوری دیدی ہے۔ ہماری خلائی ایجنسیوں کے مابین ریموٹ سینسنگ سٹلائٹ کے جھرمٹ سے متعلق سمجھوتے کے ساتھ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ہمارے کسٹم محکموں کے درمیان تعاون سے برکس ممالک کے مابین کاروبار زیادہ آسان ہو جائے گا۔ ایک ورچوئل برکس ویکسی نیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر شروع کرنے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ گرین ٹورزم پر برکس الائنس بھی ایک نئی پہل ہے۔
معززین!
ان تمام نئے اقدامات سے نہ صرف ہمارے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اس سے برکس کو ایک ایسا ادارہ بھی بنایا جا سکے گا جس کی اہمیت آنے والے برسوں میں بھی مسلم ہو گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کی میٹنگ برکس کو اور زیادہ کارآمد بنانے کیلئے صحیح سمت میں رہنمائی کرے گی۔
ہم اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اب میں آپ تمام معززین کو اپنے ابتدائی ریمارکس کیلئے مدعو کرتا ہوں۔
*******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8839
Addressing the BRICS Summit. https://t.co/qBcD6hS0lL
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2021
Addressing the BRICS Summit. https://t.co/qBcD6hS0lL
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2021
पिछले डेढ़ दशक में ब्रिक्स ने कई उपलब्धियां हासिल की हैं।
— PMO India (@PMOIndia) September 9, 2021
आज हम विश्व की उभरती अर्थव्यवस्थाओं के लिए एक प्रभावकारी आवाज़ है।
विकासशील देशों की प्राथमिकताओं पर ध्यान केन्द्रित करने के लिए भी यह मंच उपयोगी रहा है: PM @narendramodi
हमें यह सुनिश्चित करना है कि ब्रिक्स अगले 15 वर्षों में और परिणामदायी हो।
— PMO India (@PMOIndia) September 9, 2021
भारत ने अपनी अध्यक्षता के लिए जो थीम चुना है, वह यही प्राथमिकता दर्शाता है - “BRICS at 15: Intra-BRICS Cooperation for Continuity, Consolidation and Consensus”: PM @narendramodi
हाल ही में पहले “ब्रिक्स डिजिटल हेल्थ सम्मेलन” का आयोजन हुआ। Technology की मदद से health access बढ़ाने के लिए यह एक innovative कदम है।
— PMO India (@PMOIndia) September 9, 2021
नवंबर में हमारे जल संसाधन मंत्री ब्रिक्स फॉर्मेट में पहली बार मिलेंगे: PM @narendramodi
यह भी पहली बार हुआ कि BRICS ने “Multilateral systems की मजबूती और सुधार” पर एक साझा position ली।
— PMO India (@PMOIndia) September 9, 2021
हमने ब्रिक्स “Counter Terrorism Action Plan” भी अडॉप्ट किया है: PM @narendramodi
Was delighted to host the virtual #BRICS Summit in the 15th year of BRICS. BRICS has taken many new initiatives during India's Chairship. Called for BRICS to contribute to post-COVID global recovery on the motto 'Build-back Resiliently, Innovatively, Credibly, and Sustainably'.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2021
We discussed important regional and global issues. Thanked BRICS partners whose support helped India's chair achieve many firsts. BRICS agenda now spans culture and communications; sports and space; disaster resilience and digital health; employment and environment, and more.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2021